اردو نیوز اپڈیٹس

پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ایرانی وزیر خارجہ کی مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا جس کے بعد تین دن تک تشدد ہوا جو ان کے بقول اسرائیل کی جانب سے منظم کیا گیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

15 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

16 hours ago