پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور امریکی فوج کو وہاں سے ہٹانے کی قرارداد منظور کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی ناکہ بندی سے امریکی فوج کو ہٹانے کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ووٹنگ اس بات کی علامت ہےکہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کیخلاف غیرمقبول جنگ سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جنگ سے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرکی معیشتوں کو نصف ٹریلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔ سینیٹ کے بعد اب اس معاملےپر امریکی ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی جو اسی ہفتے متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایوان میں بھی یہ قرارداد منظور کرلی جائے گی کیونکہ اس سے پہلے ایران کے معاملے پر ووٹنگ ٹائی ہوگئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قرارداد کے حامی بعض اراکین طبی وجوہات کی بنا پر حاضر نہیں ہوسکے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ ایران جنگ کیلیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…