اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی۔اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہوتی ہے تو ایران مزید امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ایران کی مسلح افواج پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ وہ جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے جو سبق سیکھا ہے اور جو تجربہ حاصل کیا ہے، اس کی بنیاد پر اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو اس میں کئی مزید حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔عباس عراقچی نے امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں خود امریکی کانگریس نے تسلیم کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس دو آپشنز ہیں، فتح یا شہادت۔ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago