پاکستان نیوز پوائنٹ
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب مکمل طور پر رجیم تبدیل ہوچکی ہے، ایرانی رجیم میں اب کم شدت پسند ذہینت والے لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج رات شاید کچھ انقلابی طور پر شاندار ہوجائے، آج دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحے کا سامنا ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران کا جواب آجائے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کے حوالے سے تازہ ترین ڈیڈلائن آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہو رہی ہے۔
ٹرمپ اس سےقبل بھی متعدد ڈیڈ لائنز کا اعلان کر چکے ہیں۔سب سے پہلی ڈیڈلائن، 21مارچ کو دی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبی گزرگاہ کو دوبارہ نہ کھولا تو وہ پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے۔اس کے 2 دن بعد، صدرٹرمپ نے ممالک کے ساتھ بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت کاحوالہ دیتے ہوئے ایرانی توانائی انفراسٹرکچر کے خلاف حملے 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…