اردو نیوز اپڈیٹس

ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں مسعود پزشکیان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کےدفاع میں رضاکارانہ طورپر جانیں قربان کرنےکے لیےتیارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔واضح رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر تے ہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا ہے اور سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

5 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

5 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

5 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

5 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

5 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

5 hours ago