اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی تیاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے، ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، بمباری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ بادشاہ چالس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، امریکا نے ایران کو فوجی شکست دی ہے، برطانیہ سے تاریخی رشتہ اجاگر کرنا فطری ہے، سیاسی علیحدگی کے باوجود امریکا اور برطانیہ کی دوستی برقرار ہے۔ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے ایران کی سمندری تجارت متاثر ہوئی، امریکی افواج ایران آنے اور جانے والی تجارت کو روک رہی ہیں، چاہ بہار بندرگاہ پر جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہے، چاہ بہار پر 5 جہاز ہوتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 20 سے زائد ہوگئی۔دوسری جانب ایران نے یواین سیکرٹری جنرل کو خط میں امریکی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی جہازوں کو روکنا اور اثاثے ضبط کرناسمندری قزاقی قرار دے دیا۔ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ امریکا تحویل میں لئے گیے جہاز چھوڑنے کا حکم دے، امریکی اقدام کی علاقائی اور عالمی سکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، واشنگٹن کو ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔قبل ازیں صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے خود کہا ہے کہ ان کا ملک اندر سے زوال پذیر ہے۔امریکی صدر کے بقول ایران نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھول دے کیونکہ وہ قیادت کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ذریعے نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

23 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

23 hours ago