اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی مذاکرات کار ایران کے ساتھ بدستور رابطے میں ہیں وائٹ ہاؤس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بدستور رابطے میں ہے جبکہ ایران قیادت کے مسائل سے دوچار ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان آنا کیلی نے بتایا کہ مذاکرات کار بدستور ایرانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جنگ کے باعث وہ قیادت کے مسائل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ صرف اس وقت معاہدہ کریں گے جب امریکی قومی سلامتی کے لیے اہم ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایران کو دھمکی دی تھی کہ اچھے انداز میں جلد جوہری معاہدہ کریں، ایران کو معلوم نہیں ہے کہ جوہری طاقت سے دستبرداری کا معاہدہ کیسے کیا جاتا ہے، اس لیے ان کے لیے بہتر ہے کہ جلد معاہدہ کریں۔قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے ان رپورٹس کی تصدیق کی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی قومی سلامتی ٹیم نے ایران کی جانب سے پیش کی گئیں نئی تجاویز پر غور کیا. جس کا مقصد جنگ کا خاتمے اور خطے میں کشیدگی میں کمی تھا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کی تجاویز میں آبنائے ہرمز کی بحالی شامل ہے. تاہم شرط رکھی گئی ہے کہ اس کے لیے جنگ کا خاتمہ کیا جائے. اسی طرح ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے معاملات اگلے مرحلے میں طے کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے تجاویز کے تبادلے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی قیام کے لیے کوششیں تاحال جاری ہیں، ہماری کوششوں کے باعث جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے جو ابھی جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

23 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

23 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

23 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

23 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

23 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

23 hours ago