اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے، اس کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی، اللہ کا شکر ہے کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ٹرمپ نےکہا کہ لوگ امریکی بحریہ کی ناکابندی کو آہنی دیوار کا نام دے رہے ہیں اور ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کوئی بحریہ اور فضائیہ نہیں ، پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے لوگ بھاگ رہے ہیں، ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے ، اس کے پاس پیسا نہیں ، ایران تباہ ہوچکا ہے ، ایرانیوں کے پاس اب صرف جعلی خبریں اور مہنگائی کی شرح 300 فیصد ہے اور یہ صورت حال مزید بدتر ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی کارروائی نہیں،اللہ کا شکر ہے! ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago