اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی نئی فوجی حکمتِ عملی دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے اپنی فوجی حکمتِ عملی میں جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب کو ایسی عسکری صلاحیتیں حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے ذریعے ضرورت پڑنے پر مخالف کی سرزمین تک کارروائی کی جاسکے۔ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رضا نقدی کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کی عسکری استعداد اس سطح تک بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں کارروائی صرف ایرانی حدود تک محدود نہ رہے بلکہ مخالف کے علاقے تک بھی پہنچنے کی صلاحیت موجود ہو۔انہوں نے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کی دفاعی حکمتِ عملی میں یہ صلاحیت اہم حیثیت رکھتی ہے اور پاسداران انقلاب کو اس حوالے سے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے. تاہم حالیہ تنازع کے دوران مخالف کے تمام 14 اہداف ناکامی سے دوچار ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago