اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تین نئی حکمت عملیاں موجود ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تین نئی حکمت عملیاں موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت شدید معاشی افراتفری کا شکار ہے اور امریکا کے پاس اب ایران سے نمٹنے کے لیے تین واضح حکمت عملیاں موجود ہیں۔انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے لیے ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ اس کی کمزوری کی حد پر نظر رکھی جائے، اس پر شدید ضرب لگائی جائے اور اس پر معاشی دباؤ ڈالا جائے
اس سے قبل امریکی صدر نے پیر کے روز اوول آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس وقت آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھنے والی واحد قوت امریکی بحریہ ہے، اور ہم نے پوری آبنائے ہرمز سے ایرانی بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط کے جواب میں ایک نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ امریکا اب ایران کے باعث ہونے والے نقصانات کے عوض بھاری رقم اور تاوان کا مطالبہ کرے گا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ وہ ایران سے ان تمام افراد کے لیے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں جو سڑک کناروں پر نصب بم دھماکوں اور متعدد تنازعات کے ذریعے ہلاک یا شدید زخمی ہوئے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ مستقبل کے تمام مذاکرات میں لاکھوں ایرانی مظاہرین کے خاندانوں کو تاوان کی ادائیگی کی شرط بھی شامل کریں گے۔امریکی صدر نے سال 2000 میں یمن میں امریکی بحری جہاز کول پر ہونے والے حملے کے متاثرین کے لیے بھی ایران سے معاوضہ مانگا، حالانکہ اس تاریخی واقعے کا تعلق القاعدہ سے جوڑا جاتا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago