پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنے شہداء کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنے عظیم شہداء کا خون بہانے والوں کو معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی ان قربانیوں کو نظر انداز ہونے دے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی. تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک بات چیت کا امکان نہیں ہے۔آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ حتمی مراحل میں ہے. تاہم اس معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہیں قائم کی جائیں گی. جس سے خطے میں بحری نقل و حمل کے نئے راستے پیدا ہوں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیاوفاقی دارالحکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی بیکرنے ملاقات کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافہ ہو…