پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے جواب سے مطمئن نہیں تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔ ٹرمپ کا ردعمل ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جواب مسترد کیے جانے پر ایران نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا ردعمل ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران قومی مفادات اور عوام کی بہتری کو ترجیح دے۔حکام کا کہنا تھا کہ تہران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور کسی دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کا جواب پڑھا ہے۔ جو انہیں بالکل پسند نہیں آیا اور وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…