اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اقتصادی معاہدوں کا اعلان کرکے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنی نئی دوستی کو دوگنا کردیا۔ امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسیوں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت کو حالیہ محاذ پر پاکستان سے بھاری دھچکا لگا ہے۔میگزین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اسٹریٹجک ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات میں ثالثی کے کردار کو سراہا۔ امریکی میگزین نے لکھا امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا پاکستان نے خیرمقدم کیا اور امریکی صدر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا لیکن بھارت جنگ بندی اور قیام امن کیلئے امریکی صدر کے کردار سے انکاری رہا تاہم جنگ بندی کے بعد امریکی صدر کی دعوت کے باوجود نریندر مودی نے واشنگٹن کا دورہ نہیں کیا، بھارتی وزیراعظم کے اس طرز عمل پر ڈونلڈ ٹرمپ کو غصہ تھا۔۔مودی کے انکار کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہائوس میں میزبانی کی اوراس خوشگوار تعلقات کے ایک ماہ بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اہم اقتصادی معاہدوں کا اعلان کرکے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنی نئی دوستی کو دوگنا کردیا اور اس کے ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر ٹیرف بڑھا دئیے گئے۔میگزین نے مزید لکھا کہ امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جو واشنگٹن کی جانب سے بھارت سے دوری کے واضح اشارے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔پاکستانی تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور موثر سفارتی اقدامات نے نہ صرف ملک کی ساکھ مضبوط کی بلکہ بھارت کے خلاف اہم بین الاقوامی سیاسی دبائو بھی پیدا کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago