اردو نیوز اپڈیٹس

بیلاروسی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان محسن نقوی سے ملاقات میں اہم معاہدوں پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان آمد پر بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کُبرکوف کا محسن نقوی نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دونوں وزراء کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات وفود کی سطح پر بھی جاری رہی جہاں دونوں فریقین نے مختلف امور پر مذاکرات کیے اور ایکسٹراڈیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی جو مجرمانہ عناصر کی باہمی حوالگی کو ممکن بنائے گا۔ دونوں وزارتوں کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جو باقاعدہ طور پر تعاون کے شعبوں پر نظر رکھے گا۔ انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں وزراء نے پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جس سے دونوں ممالک کی پولیس فورسز کو جدید تربیت حاصل ہو سکے گی۔ بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کبرکوف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورہ بیلاروس کی دعوت بھی دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

12 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

12 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

12 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

12 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago