اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی ناظم‌الامور نتھالی بیکر کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نتھالی بیکر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے صفِ اول کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے اور حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی جاری ہے جس پر امریکی ناظمالامور نے صحافیوں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

14 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

14 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

14 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

14 hours ago