اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کو اس خون کا حساب لینے کے لئے اگر افغان سرزمین میں داخل ھونا پڑے تو وہ ھمارا حق ھے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے کی ضمانت نہیں دے سکی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ ہماری مٹی کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں، ہم بھی آپ کی زمین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، کابل حکومت اس سلسلہ میں اب تک کوئی ضمانت نہیں دے سکی کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف بھارت نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ھے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ برسوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں، یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔قبل ازیں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی سہولت کاری کی جارہی ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن افغان حکومت ضمانت لینے پر تیار نہیں، کالعدم طالبان کے لیڈر کو وہاں بلٹ پروف گاڑی دی گئی، دہشتگردوں کی سہولت کاری کی جارہی ہے کہ وہ نئی پناہ گاہیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کابل میں کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کو کنٹرول کریں، ہم آج بھی افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، افغان حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر مجبور نہیں، افغان وزیر خارجہ دلی میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں، کیا یہ بھارت کی اجازت سے مذاکرات کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

14 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

14 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

14 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

14 hours ago