اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام اسلام آباد جا رہے ہیں جہاں اہم بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایران سے متعلق صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پیغام میں لکھا کہ امریکا ایران کو ایک بہترین اور مناسب ڈیل کی پیشکش کر رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ تہران اس معاہدے کو قبول کر لے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پیشکش خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایک ممکنہ سفارتی حل کی طرف پیش رفت کے لیے ہے۔ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پوسٹ میں انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران نے یہ معاہدہ قبول نہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے بشمول پلوں کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا کی ناکہ بندی کے باعث یہ گزرگاہ پہلے ہی بند ہو چکی ہے، جس سے ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ امریکا کو اس صورتحال سے کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ وہی اقدامات کریں گے جو ان کے بقول ضروری ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں لکھا کہ آبنائے ہرمز میں ایک فرانسیسی بحری جہاز اور برطانیہ کے ایک مال بردار جہاز پر فائرنگ کی گئی .جسے انہوں نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

2 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

2 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

2 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

2 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

2 hours ago