اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی وزیر خارجہ کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود 11پاکستانی واپس آگئے، ایران کے 20 شہری بھی ہم واپس لینے میں کامیاب ہوگئے۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود خصوصاً مشکل میں پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنگاپور کے وزیراعظم، حکومت اور وزیر خارجہ کے تعاون اور مسلسل رابطےپر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستانی کوششوں پر اعتماد قابل قدر ہے، ایرانی بھائیوں کی واپسی میں تعاون جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہ امریکی وزیر خارجہ کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا حکومتِ تھائی لینڈ کا بنکاک کے ذریعے ٹرانزٹ سہولت فراہم کرنے پر بھی مشکور ہیں، پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی سنگاپور کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ تمام افراد محفوظ اور خیریت سے وطن واپسی کے سفر پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سنگاپور سے بنکاک پہنچنے کے بعد پاکستانی شہری اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ہوئے جبکہ ایرانی شہریوں کی بھی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

8 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

8 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

9 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

9 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

9 hours ago