پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا۔لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ایران امریکا جنگ سے عالمی بحران پیدا ہوا اور تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہر ملک مہنگائی کا نشانہ بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے معرکہ حق کے بعد بھارت 100 مرتبہ سوچے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت کو جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر فعال کرنا ہے، ہمیں اپنی برآمدی صلاحیت کو 100ارب روپے سے بڑھانا ہے۔ امید ہے 2035ء تک پاکستان 1 ٹریلین کی اکانومی بن سکے گا، ترقی کے لیے ایکسپورٹ سے زرمبادلہ صلاحیت تیزی سے بڑھانا ہوگی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی ایم ایف کی وجہ سے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا ہے، جیسےحالات بہتر ہوں گے تو بجلی کی قیمتوں کوبہتر کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ریلیف دیا گیا ہے، خواہش ہے بزنس مین اور تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف دیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…