اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے سی بی ایس نیوز کی اُس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے گمراہ کن اور سنسنی خیز دعوے کیے گئے تھے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکہ سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی سٹاف کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے، بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہا۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنایا گیا، پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے اور ان کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں، اس کے برعکس دعوے محض قیاس آرائیاں، گمراہ کن اور حقائق سے مکمل طور پر عاری ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کے طور پر مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی حمایت کی ہے، اسی کردار کے تحت پاکستان نے جہاں ضرورت پیش آئی، معمول کے مطابق انتظامی اور لاجسٹک تعاون فراہم کیا، جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل شفافیت اور مسلسل رابطہ بھی برقرار رکھا۔وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ، کشیدگی میں کمی، اور بامعنی مذاکرات کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

52 minutes ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

57 minutes ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

1 hour ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

1 hour ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

1 hour ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

1 hour ago