پاکستان نیوز پوائنٹ
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس گیس پائپ لائن بنانےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں۔ روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتےہوئے فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ رابطےمیں ہے اور پاکستان روس سے تیل اور گیس کی فراہمی کی توقع رکھتاہے،پاکستانی سفیر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہرکیاکہ توانائی وسائل کی ترسیل کے مختلف راستےہونےچاہئیں، ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پربھی تیل ترسیل کے مختلف راستےہونےچاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن بنانےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں، ساؤتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے اور ہم کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے مکینزم پرپیشرفت سے یہ منصوبہ دونوں ممالک کاتاریخی معاہدہ بن جائےگا۔فیصل نیاز ترمذی کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پرکام ہو رہا ہے اور اس حوالے سے بھی روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…