پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر 2 سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام 4 سے 5 روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ترکیے، پاکستان اور مصر کے ثالث امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے، جس کے بعد مذاکرات ممکن ہوں۔ حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…