پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے ایران کی فوجی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر اور اردن نے اپنے بیان میں ایرانی اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جنگ کے دوران ایران نے خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ اعلامیے میں عراق سے منسلک ایران نواز مسلح گروہوں کی جانب سے علاقائی ممالک پر کیے گئے حملوں کی بھی مذمت کی گئی، ان ممالک نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سر زمین سے ہونے والے ان حملوں کو روکنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…