اردو نیوز اپڈیٹس

انتہا پسندوں کی دھمکیاں بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلا دیش نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ اس فیصلے کا دائرہ بھارت کے مختلف شہروں میں قائم بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشنز تک بڑھا دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق کولکتہ کے بعد ممبئی اور چنئی میں قائم بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشنز میں بھی ویزا خدمات معطل کر دی گئی ہیں، جہاں سیاحتی ویزوں سمیت تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔بنگلا دیش کے مشیرِ خارجہ توحید حسین نے ویزا پالیسی میں اس اچانک تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔انہوں نے ویزوں کی بندش کو کسی سیاسی فیصلے سے جوڑنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں سفارتی تنصیبات اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ مشیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بنگلا دیشی سفارتی اور قونصلر دفاتر کو حالیہ دنوں میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر کو نئی دہلی میں قائم بنگلا دیش ویزا سینٹر میں توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ 22 دسمبر کو سلی گوڑی میں بھی ایک اور حملے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق بنگلا دیش میں متوقع عام انتخابات کے پیش نظر بھارتی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں کا اجرا پہلے ہی محدود کیا جا چکا تھا، تاہم حالیہ سیکیورٹی خدشات کے بعد ویزا خدمات مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری اور خطرات کے خاتمے کے بعد ویزا پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا، تاہم تاحال ویزا کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی ٹائم فریم جاری نہیں کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

11 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

11 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

11 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

12 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

12 hours ago