اردو نیوز اپڈیٹس

عدالت کا تاریخی فیصلہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کواولڈ ایج پنشن دینے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی آئینی عدالت نے پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حق میں بڑا اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کو تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ ساڑھے 14 سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے مکمل حقدار ہوں گے، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں اور لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 میں دیے گئے فیصلوں کو برقرار رکھا۔عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست اور قانون کے عین مطابق ہیں، اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سروس کا 6 ماہ یا اس سے زائد عرصہ پورا ایک سال تصور کیا جائے گا اور پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔عدالت کے مطابق ساڑھے 14 سال یا اس سے زائد سروس مکمل کرنے والے ملازمین کو 15 سال سروس مکمل تصور کیا جائے گا۔عدالت نے ای او بی آئی کے 2022 کے سرکلر کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی انتظامی سرکلر ملازمین کے آئینی اور قانونی پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فلاحی قوانین کی سخت تشریح کے ذریعے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔ یہ فیصلہ ملک بھرکے لاکھوں پرائیویٹ ملازمین کے لئے ریلیف اورسماجی تحفظ کے نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

12 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

12 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

12 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

12 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

12 hours ago