اردو نیوز اپڈیٹس

انمول پنکی کیس میں کئی اہم نام سامنے آسکتے ہیں آئی جی سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انمول عرف پنکی کیس میں کئی اہم اور معتبر نام سامنے آسکتے ہیں، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں میں فرق ہے، تاہم جو عناصر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، اس حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ معلومات فراہم کرے۔انمول عرف پنکی کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پنکی زیادہ تر لاہور میں رہتی تھی اور اس کیس میں کئی معتبر افراد کے نام سامنے آسکتے ہیں۔آئی جی سندھ نے میڈیا سے درخواست کی کہ پنکی کو غیر ضروری طور پر گلیمرائز نہ کیا جائے تاکہ اس معاملے کو سنسنی خیز شکل نہ دی جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچے کے علاقوں میں آپریشن نجات مہران کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جہاں 600 سے زائد ڈاکو یا تو مارے گئے، گرفتار ہوئے یا انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ اب سندھ میں کوئی بھی نو گو ایریا موجود نہیں جبکہ کراچی میں بھی امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہوچکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

15 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

15 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

15 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

15 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

15 hours ago