اردو نیوز اپڈیٹس

بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دیں گے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ (PSDP) کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا.جس میں آئندہ برس کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور ان کے لیے درکار فنڈز سے متعلق تفصیلات پر غور کیا گیا جبکہ رواں برس کے پی ایس ڈی پی پر بھی جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگایا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں۔وزیرِ اعظم کے مطابق پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبے ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں قومی نوعیت کے پانی ذخیرہ اور پن بجلی منصوبوں بشمول داسو ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجراء اور اس کی مارکیٹ میں پذیرائی پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی تعریف کی۔اجلاس میں ریلوے، آئی ٹی اور وزارت پاور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، حنیف عباسی، سردار اویس خان لغاری، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

15 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

16 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

16 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

16 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

16 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

16 hours ago