پاکستان نیوز پوائنٹ
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔ عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےاورچاندی کے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک کے سینٹرل بینکس کی خریداری اور جیو پولیٹیکل حالات سے سونا اور چاندی مہنگے ہوگئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی ریکارڈ سطح پرجا پہنچی۔ 10 دس گرام سونے کے بھاؤ 5 ہزار 583 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 65 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 988 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…