پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کا کہنا ہے کہ یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سیاسی حل اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، امریکہ اور یوکرین کے حکام پر مشتمل سکیو رٹی امور سے متعلق سہ فریقی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔اس پیش رفت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ایسے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی اور بحران کے پرامن حل کی جانب پیش رفت کا باعث بنیں۔عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے چین نے کہا کہ وہ بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے یوکرین بحران کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…