اردو نیوز اپڈیٹس

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 35 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان حکومت

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں سکیورٹی فورسز کے 13 مئی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جس سے ان کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز کو گرفتار بھی کیا گیا جن سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، ان معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیاں جاری ہیں ۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم کے سہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ریاست پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

20 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

20 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

20 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

20 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

20 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

20 hours ago