اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کیساتھ مذاکرات مسلسل جاری ہیں ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی تجاویز پر ردعمل بھی دے دیا ہے۔رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا دونوں نے تہران کی حالیہ تجویز پر اپنی اپنی رائے ارسال کر دی ہے۔ ایک پاکستانی ذریعے کے مطابق اسلام آباد نے اتوار کی شب ایران کی نظرثانی شدہ تجویز امریکا تک پہنچائی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت سست ہے، کیونکہ دونوں ممالک بار بار اپنی شرائط تبدیل کر رہے ہیں۔اسماعیل بقائی نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں.یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امارات اور سعودی عرب نے اپنے شہروں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔اماراتی حکام کے مطابق ابوظہبی میں ایک جوہری تنصیب کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی.تاہم پلانٹ محفوظ رہا اور اس کی تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

20 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

20 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

20 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

20 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

20 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

20 hours ago