اردو نیوز اپڈیٹس

اوورسیز پاکستانی طلبہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے “اُڑان اوورسیز پاکستان سمر اسکالرز پروگرام” کے تحت پاکستان آنے والے اسکالرز سے ملاقات کرتے ہوئے دنیا کی ممتاز جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے ملک میں انٹرن شپ پروگرام کو خوش آئند قرار دیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق اسکالرز وزارتِ منصوبہ بندی و ترقیات کے تحت پاکستان کو درپیش مسائل پر تحقیق کے لیے چھ ہفتوں کی انٹرن شپ کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور دنیا بھر میں پاکستانی طلبہ و طالبات اپنی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیںشہباز شریف نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کے لیے ہنگامی معاشی اصلاحات کی گئیں، جن کے نتیجے میں معاشی استحکام ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اصلاحات میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن، محصولات میں اضافہ، کاروبار میں آسانی، پیداواری صلاحیت میں بہتری، زرعی شعبے کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، قابلِ تجدید توانائی کا فروغ اور پائیدار معاشی ترقی شامل ہیں۔وزیراعظم کے مطابق مؤثر انفورسمنٹ اقدامات کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 800 ارب روپے سے زائد اضافی محصولات جمع کیے، جبکہ حکومت کی معاشی اصلاحات کا مقصد مضبوط، خود کفیل اور برآمدات پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت اور قوم کی بھرپور حمایت سے پاکستان نے مئی 2025 میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) طے پائی، جو عالمی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔وزیراعظم نے اسکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور عالمی تجربے کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں ملاقات کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف شعبوں میں بہتری سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیر مملکت برائے قومی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

15 hours ago