اردو نیوز اپڈیٹس

اگر امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے محسن رضائی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی خلاف ورزیوں کے باعث مفاہمتی یادداشت عملی طور پر ختم ہو چکی ہے،ایران کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی قبول کیے جانے سے امریکا کو یہ موقع ملا کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی بحری ناکہ بندی کو مزید مضبوط بنا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کی متعدد خلاف ورزیوں کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا میں ناکامی، آبنائے ہرمز میں ایران کے قانونی بحری راستے کے باوجود متبادل راستہ قائم کرنا، ایرانی سرزمین پر حملوں کے ذریعے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی، اور ایران کے منجمد اثاثے بحال نہ کرنا، امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔ محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکا نے اس معاہدے پر دستخط زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور ایران کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کیلئے کیے تھے، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکا نے بیک وقت جنگ اور مذاکرات کی پالیسی اختیار کی۔قبل ازیں ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا تھا کہ امریکی حملے جاری رہے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے،جنگ میں دفاعی نہیں جارحانہ حکمت عملی اختیار کر سکتے ہیں، اگر امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

14 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

14 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

14 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

14 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

14 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago