اردو نیوز اپڈیٹس

عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ٹریول انڈسٹری کے نمائندوں اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ایک اہلکار کے مطابق مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئیویزا اجرا دوبارہ بحال کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات تقریباً 18لاکھ پاکستانیوں کی آماجگاہ ہے لہذا یہ نرمی درخواست دہندگان کی جانب سے مہینوں کی طویل تاخیر اور جانچ پڑتال میں طویل مدت کی شکایات کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹریول ایگزیکٹوز کے مطابق سب سے بڑی تبدیلی خاندانوں کے لیے آئی ہے جن درخواستوں کو پہلے طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب ان پر زیادہ آسانی سے اور جلد کارروائی ہو رہی ہے۔اروما ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین محمد ندیم شریف نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔محمد ندیم شریف نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے یا پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں مقیم رشتہ داروں کے ساتھ شامل ہونے والے درخواست دہندگان کو اب بروقت جواب مل رہا ہے، جبکہ سیاحت کے فروغ کی مہمات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران مسافروں کی آمدورفت آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔پاکستانی امیگریشن کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب نیوز کو بتایا کہ پاکستان سے دبئی جانے والے یومیہ مسافروں کی تعداد رواں موسم گرما کے ایک دن پہلے 170 سے بڑھ کر جولائی کے آخری ہفتے تک تقریبا 400 تک پہنچ گئی تھی

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

9 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

9 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

9 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

9 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

9 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

9 hours ago