پاکستان نیوز پوائنٹ
اوپیک ممالک نے عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2026 سے کیا جائے گا۔ جبکہ رکن ممالک عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے۔اوپیک کے مطابق اس اقدام سے رکن ممالک کو معاوضہ جاتی ایڈجسٹمنٹ کو تیز کرنے کا موقع ملے گا۔ اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔پیداوار میں کمی کرنے والے 7 رکن ممالک کا اجلاس 7 جون 2026 کو طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…