اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان مرکزی ثالث مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے میں تبدیلی سے مشروط ہے ایرانی سفیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا ہے، مذاکرات میں پیشرفت کا دارومدار امریکی رویے پر ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے کی تبدیلی سے مشروط ہے، ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے. اگر امریکہ سنجیدہ ہے تو اسے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچا دیا گیا ہے. موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں. پاکستان بدستور ثالث ہے. اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے، امریکہ کا رویہ غیرمستحکم ہے، ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر پیشرفت کا دارومدار امریکہ پر ہے، امریکہ کو جارحانہ رویہ ترک کرکے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں اضافہ جاری ہے، پاکستان خطے میں تجارتی راستوں کے تنوع اور ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے. میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگ پاک ایران تجارت کے لیے اہم ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے 14 نکاتی تجاویز مل چکی ہیں جن کے متعلق انتظامیہ تفصیلی بات کرے گا .تاہم ایران پر حملہ بھی خارج از امکان نہیں۔دوسری طرف اسرائیلی ٹی وی 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر اور سینٹکام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر میں ان دنوں روابط میں تیزی آئی ہے اور ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

12 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

12 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

12 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

12 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

12 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

12 hours ago