اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور درجنوں طیارے اسرائیل روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق درجنوں فضائی ایندھن بردار طیارے اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر غور منصوبوں میں ایران کے بجلی گھروں، اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھا کر آبنائے ہرمز کھلوانا ہے، امریکا ایران کو جوہری مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔ ایگزیوس نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں مزید امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن آئندہ دنوں میں جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیادہ تر شہری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایسے ہمسایہ ممالک پر بھی حملے کیے ہیں جن کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کی حملے کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جائے اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ ادھر پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک مناسب جواب کے لیے تیار رہیں، امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک شہری دفاع کے اقدامات فعال کریں، شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھیں۔ ایران میں طاقت کے اہم ترین مرکز سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، امن کی بحالی تک جواب دیا جائے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

13 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

13 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

13 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

13 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

13 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

14 hours ago