اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی اسکول پر امریکی حملے میں 175 طالبات کی شہادت پر تحقیقات ٹرمپ کا مایوس کن اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب کے گرلز اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کے اصل ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہوسکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس واقعے کی مکمل حقیقت کبھی سامنے آ سکیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اُس وقت ہر طرف میزائل چل رہے تھے جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا، لیکن ایسے حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ حملے کا اصل ذمے دار کون تھا۔صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حملہ لازماً امریکی میزائل سے کیا گیا تھا اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ حملہ امریکا نے کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکا نے 28 فروری 2026 کو ایران کے شہر میناب میں واقع شجرۂ طیبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا تھا۔اس حملے میں 175 سے زائد طالبات اور اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا۔ابتدائی اندرونی تحقیقات سے یہ اشارہ ملا تھا کہ حملہ ممکنہ طور پر امریکی افواج کی جانب سے پرانی اور غیر اپڈیٹڈ ہدفی معلومات استعمال کیے جانے کے باعث ہوا۔تاہم پینٹاگون نے تاحال اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے کی سرکاری تصدیق نہیں کی اور تحقیقات کو مزید اعلیٰ سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا شہری تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بناتا۔ اسکول ایک ایسے علاقے کے قریب واقع تھا جہاں ایران کا کروز میزائل سے متعلق فعال فوجی ڈھانچہ موجود تھا۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ نے ابتدا میں بغیر شواہد کے ایران کو حملے کا ذمے دار قرار دیا تھا. تاہم بعد میں انہوں نے اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں ہوگا اور وہ تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو قبول کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

8 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

8 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

8 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

8 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

8 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

8 hours ago