اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی بحری جہاز پر حملہ 101 اہلکار لاپتہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی بحری جہاز پر مبینہ طور پر سب میرین یعنی آبدوز سے حملہ کیا گیا ہے .جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے سری لنکا کی بحریہ اور وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں کم از کم 101 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کی ہلاکت اور 78 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، 16 فروری کو ایرانی بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس دینا‘ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 میں شرکت کے لیے بھارت کی بندرگاہ وشاکھاپٹنم پہنچا تھا۔ اس تقریب میں آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور روس سمیت 74 ممالک نے حصہ لیا اور ان کے جنگی جہاز ایک ساتھ لنگر انداز ہوئے تھے۔یہ مشقیں 25 فروری کو ختم ہوئیں۔ اس کے تین دن بعد، 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کردیا۔ایرانی بحری جہاز ’دینا‘ اپنے وطن واپس لوٹ رہا تھا کہ اسے راستے میں سری لنکا کے قریب نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بدھ کی علی الصبح بحرِ ہند کے خطے میں امریکی بحریہ کی ایک ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز نے اس ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو سے حملہ کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سری لنکا کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بحریہ کو صبح سویرے جہاز کی جانب سے مدد کی اپیل موصول ہوئی تھی .جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے صبح چھ بجے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق جہاز نے سری لنکا کے جنوبی شہر گال کے ساحل کے قریب خطرے کے سگنل بھیجے تھے .جس کے بعد زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔سری لنکن بحریہ کے ایک گمنام اہلکار نے بتایا کہ اب تک 79 افراد کو بچا کر اسپتال پہنچایا جا چکا ہے جن میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا ہے جبکہ کثیر تعداد میں لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔دوسری جانب حکومتی بیانات میں تضاد بھی سامنے آ رہا ہے۔سری لنکن بحریہ کے ترجمان نے 101 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 32 زخمی افراد کو بچایا گیا ہے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید تفصیلات بتائے بغیر پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سری لنکا اس معاملے پر مناسب کارروائی کرے گا اور فوج اب تک کم از کم 30 افراد کو بچانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago