اردو نیوز اپڈیٹس

سعودی عرب پر ڈرون حملے عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے کے بعد مشرقی- مغربی آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔عراقی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ایک عراقی فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، جب تحقیقات میں تصدیق ہوئی کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ ڈرون حملے عراق سے کیے گئے تھے۔بیان کے مطابق برطرف کیے گئے کمانڈر جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کر رہے تھے۔عراقی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خبرایجنسی کے مطابق عراق نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد احتیاطاً شلمچہ بارڈر کراسنگ بند کر دی۔دوسری جانب عراقی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی وزیراعظم نے حملوں کے حالات اور اس کے پسِ پردہ فریقین کے بارے میں فوری تحقیقات کرنے اور حملے میں ملوث ثابت ہونے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…

14 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

14 hours ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…

14 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

14 hours ago

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے…

14 hours ago

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران جنگ بہت جلد ختم…

14 hours ago