اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں فرانس برطانیہ جرمنی کا مشترکہ بیان

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی سکیورٹی فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری جس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے، ایرانی فورسز تشدد سے باز رہیں اور انسانی حقوق کا احترام کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی آبادی کا تحفظ کریں اور شہریوں کو آزادی اظہار اور پُرامن اجتماع کی اجازت دیں تاکہ عوام کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے بنیادی حقوق استعمال کر سکیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایک بار پھر ایران کو سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ایران میں عوام نے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے، اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، لیکن اس مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں جاری مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 47 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

20 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

20 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

20 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

20 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

21 hours ago