پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے کئی شہروں میں شدید تشدد میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں مساجد، ہسپتالوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تشدد کے واقعات میں ایمبولینسوں، فائر ٹرکوں اور شہری گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے اب تک تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ ایرانی حکام نے ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق نہیں کی تاہم انسانی حقوق کے اداروں نے درجنوں اموات کی اطلاع دی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہروں کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکا کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ ایران نے اقوام متحدہ سے مداخلت روکنے اور ریاستی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…