اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی معیشت تباہ کرنے کی تیاری ٹرمپ کے پاس کیا آپشنز ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کی معیشت پر دباؤ مزید بڑھانے کی تیاری کرلی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آئندہ ہفتے تہران کے خلاف غیر معمولی اقتصادی اقدامات کا اعلان کرسکتی ہے۔ امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے ایران پر امریکی حکومت کی جانب سے معیشت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے موجود 5 ممکنہ طریقوں کی نشاندہی کی ہے۔بلومبرگ کے مطابق امریکی حکومت نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کے خلاف مزید کون سے اقدامات کیے جائیں گے، تاہم امریکی محکمہ خزانہ کے پاس تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کئی راستے موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایرانی تیل کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ چین ایران کی تیل کی برآمدات کا 90 فیصد سے زیادہ خریدتا ہے، اس لیے چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف پابندیاں تہران کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کم کرنے کا براہِ راست ذریعہ بن سکتی ہیں۔امریکا ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد بعض چھوٹی چینی ریفائنریوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پہلے ہی پابندیاں عائد کر چکا ہے، تاہم بڑے چینی بینکوں کو اب تک نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا ہے۔ چینی کمپنیوں یا مالیاتی اداروں کے خلاف کارروائی سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے.خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات بھی اہمیت رکھتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کم ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی رسد متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔امریکا ایران کو بیرونِ ملک سے حاصل ہونے والی رقوم منتقل کرنے میں مدد دینے والی کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران تیل فروخت کرنے کے بعد عموماً چینی یوآن میں ادائیگیاں وصول کرتا ہے اور انہیں دوسری قابلِ استعمال کرنسیوں میں تبدیل کرنے کے لیے ایکسچینج کمپنیوں اور مالیاتی ثالثوں کی ضرورت ہوتی ہے۔امریکی محکمہ خزانہ پہلے ہی بعض ایرانی ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے اور ان پر اربوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی مبینہ منی لانڈرنگ میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مزید پابندیوں کی صورت میں ایران کے لیے اپنی رقوم تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے، تاہم تہران کئی برسوں سے سرکاری مالیاتی نظام سے باہر رقم منتقل کرنے کے متبادل ذرائع تیار کرتا رہا ہے۔امریکا ایران کے ساتھ معمولی نوعیت کا لین دین کرنے والے غیر ملکی اداروں پر ثانوی پابندیاں بھی عائد کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں غیر ملکی کمپنیوں اور بینکوں کو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے یا امریکی مالیاتی نظام تک اپنی رسائی برقرار رکھنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے۔اس اقدام سے روس اور چین پر بھی اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے، جبکہ ایران کے پڑوسی ممالک، خصوصاً ترکیے میں موجود کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے بھی اس کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی پہلے ہی دے چکے ہیں، تاہم یہ دھمکی تاحال عملی شکل اختیار نہیں کر سکی۔بلومبرگ کے مطابق امریکا ایرانی حکومت کے بعض بیرونِ ملک اثاثے منجمد کرنے کے بجائے انہیں ضبط کرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ اس کے لیے 2003 میں عراق پر حملے کے بعد صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدام کو مثال بنایا جا سکتا ہے۔تاہم امریکی دائرۂ اختیار میں موجود ایرانی حکومت کے اثاثوں کا حجم محدود ہو سکتا ہے، جبکہ انہیں ضبط کرنا قانونی اور سفارتی اعتبار سے منجمد کرنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگا۔ایران کی بیرونِ ملک دولت کا بڑا حصہ تیسرے ممالک میں موجود ہے، جس کے باعث واشنگٹن کو ان اثاثوں کی ضبطی کے لیے دیگر حکومتوں کے تعاون کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔امریکا ایران کے نام نہاد خفیہ بحری بیڑے کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کر سکتا ہے۔ امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کی بندرگاہوں سے آنے جانے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت پہلے ہی متاثر ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن صرف انفرادی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے بجائے ان کمپنیوں، ٹرمینلز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے خلاف بھی کارروائی کر سکتا ہے جو ایران کے خفیہ بحری بیڑے کی شپنگ سرگرمیوں کو ممکن بناتے ہیں۔ امریکا پہلے ہی اس بحری بیڑے سے منسلک متعدد بحری جہازوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصدار میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت اور وزیراعظم نے خصدار میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز…

3 hours ago

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے…

3 hours ago

کراچی حیدرآباد روڈکسی بھی طرح موٹر وےکہلانےکےلائق نہیں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےکہا ہےکہ کراچی حیدرآباد روڈ کسی بھی…

3 hours ago

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اپنائیں احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز…

3 hours ago

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو عالمی ASOCIO ایوارڈ 2026 کے لیے…

3 hours ago

ایرانی آرمی چیف کا ایک امریکی فوجی کو قتل یا گرفتار کرنے والے کو 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خلیج…

3 hours ago