اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو عالمی ASOCIO ایوارڈ 2026 کے لیے نامزد کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق کے پی آئی ٹی بورڈ کا انتخاب ڈیجیٹل شعبے میں بہترین کارکردگی اور جدت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کا عالمی اعتراف ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ایشیا و اوشیانا کی معروف ٹیکنالوجی تنظیم ASOCIO کی جانب سے یہ اعزاز حکومت اور عوام دونوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی میں عالمی سطح پر ملک کی پہچان بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کو بہتر، سرکاری نظام کو آسان اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

42 minutes ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

44 minutes ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

47 minutes ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

49 minutes ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

51 minutes ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

53 minutes ago