اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی میزائل حملے نے جنوبی اسرائیلی شہر عراد میں تباہی مچادی 6 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی میزائل حملے نے جنوبی اسرائیل کے شہر عراد میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے وقت شہریوں کو بروقت الرٹ جاری نہیں کیا جا سکا، متعدد افراد گھروں سے باہر موجود تھے جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ عراد کے اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور متاثرین کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 5 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11 افراد کی حالت درمیانی نوعیت کی ہے، دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔فائر فائٹرز حکام کے مطابق حملے کے باعث متعدد عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے دیمونا پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago