اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے بحرِ ہند میں واقع اہم امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر مبینہ میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نہ تو ایران نے اس حملے میں کوئی کردار ادا کیا اور نہ ہی اس حوالے سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت ہے۔یہ ردعمل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ڈیاگو گارشیا کی جانب فائر کیے گئے، تاہم وہ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال میں ابہام برقرار ہے۔ڈیاگو گارشیا بحرِ ہند کے وسط میں واقع چاگوس آرکیپیلاگو کا ایک اہم جزیرہ ہے، جہاں امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ فوجی اڈہ قائم ہے۔ یہ اڈہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں اور اسٹریٹجک دفاعی اثاثوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

9 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

9 hours ago