اردو نیوز اپڈیٹس

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط

پاکستان نیوز پوائنٹ
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئی شرائط پیش کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں سرکاری گیس کمپنیوں کے نقصانات کو باضابطہ طور پر اکاؤنٹس میں بُک کیا جائے، جبکہ کمپنیوں کی وہ رقوم بھی نقصان قرار دی جائیں جن کی وصولی ممکن نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ نقصانات کو بُک کرنے کے بعد گیس کمپنیوں کو دوبارہ ری کیپٹلائز کیا جائے تاکہ ان کی مالی پوزیشن بہتر بنائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد کی صورت میں گیس کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں کمی کا خدشہ ہے، جس کے باعث پٹرولیم ڈویژن کے حکام ان شرائط کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرضہ تقریباً 3 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ مجوزہ سیٹلمنٹ پلان کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار 700 ارب روپے کے گردشی قرضے کو نمٹانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے سیٹلمنٹ پلان پر حتمی اتفاق نہیں ہو سکا، اب اس معاملے پر ستمبر میں دوبارہ بات چیت کی جائے گی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ تیار ہونے والا سیٹلمنٹ پلان آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق مرتب کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

11 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

11 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

11 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

11 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

11 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

11 hours ago