اردو نیوز اپڈیٹس

ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی ایچی سن کے معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاکہ ہونہار طلبا کو مفت اور معیاری تعلیم کے مواقع میسر آسکیں۔ دانش اسکولوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹرز اور انجینئرز بن چکے ہیں۔ اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا۔ جبکہ شفاف اور ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے 15 ہزار گھرانوں میں مفت سولر پینلز تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دانش اسکولوں میں طالبات کے لیے نہ صرف تعلیم بلکہ کتابیں، یونیفارم اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ جدید سہولیات جیسے اسمارٹ بورڈز اور ای لائبریری بھی مہیا کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں۔ تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ پاکستان سب کا مشترکہ ملک ہے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت تمام علاقوں کو ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں۔انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔ قیام پاکستان کے بعد آج وہ وقت آیا ہے کہ خیبر سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے، اور ملک کی ترقی کے لیے محنت، دیانت اور میرٹ کو فروغ دینا ہو گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

17 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

17 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

17 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

17 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

17 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

17 hours ago