اردو نیوز اپڈیٹس

ایران اور امریکا کے درمیان جلد معاہدے کی امید ہے دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود جلد معاہدے کی امید ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال، بھارتی رویے اور بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا اپنے معاملات جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے اور خطے میں استحکام انتہائی ضروری ہے۔ترجمان نے بھارت کے جارحانہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات عالمی برادری کو ناپسند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں ایک جہاز یرغمال ہے، جس میں پاکستانی بھی موجود ہیں۔ ان کی بحفاظت واپسی کیلئے پاکستانی ٹیم جلد صومالیہ روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق کمبوڈیا میں زیرحراست 49 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ یوگنڈا میں زیرحراست 85 پاکستانیوں کو بھی پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جنگی تیاریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ملک اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

17 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

17 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

17 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

17 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

17 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

17 hours ago