پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کرسکتی ہے، اہم شخصیت کےدورے کے دوران اعلان کیا جاسکتا ہے کہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیا ہے۔عرب میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچے ہیں۔محسن نقوی نے امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔بعد ازاں محسن نقوی ایران سے سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر سے خبردار کیا ہے کہ امریکا نےاگر…